انہوں نے کہا: ہم نے 17 اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ بازار کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔
صدارتی انتخابات کے ایک اور امیدوار مسعود پزشکیان نے اعلان کیا: میں ضمانت دیتا ہوں کہ میری حکومت جبری گشت اور فلٹرنگ کے خلاف کھڑی ہوگی۔
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے: میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ پوری حکومت جبری گشت، فلٹرنگ اور فلٹر کے کھیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔
صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی نے آج بروز اتوار 10 جولائی کو دوپہر کے وقت تہران کے بازار میں اور امام خمینی مسجد میں نمازیوں سے خطاب میں کہا : بازار کا یہ دورہ اس لئے ہے تاکہ یہاں کام کرنے والوں کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو اور ہماری آگے کی جو منصوبہ بندی ہو اس میں ان باتوں کو ملحوظ رکھا جائے ۔
جلیلی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہم نے مسائل سے بخوبی آگاہی حاصل کر لی ہے انہيں حل کردیا جائے گا جس سے سب کو فائدہ ہوگا ۔
واضح رہے ایران میں جمعہ کو صدارتی انتخابات کا دوسرا دور منعقد ہونے والا ہے ۔
آپ کا تبصرہ