30 جون، 2024، 8:56 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85525394
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کی مزاحمت نے " طوفان" کو متعارف کرایا + ویڈيو

تہران - ارنا - یمن کی قانونی حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے 23 جون کو "تباہ کن طوفان" کے ذریعے "ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر" بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

 یہ ڈرون بوٹ ، یمن کے اندر بنائی گئی  ہے اور یہ بے حد تباہ کن ہے ۔ اس کا وزن  ایک ہزار سے  پندرہ سو کلوگرام تک ہوتا ہے  اور اسے ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اس کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ہر موسم میں مشن انجام دینے کے قابل ہے

00:00
00:00
Download

یمنی مسلح افواج نے زور دیا ہے کہ  ہم ان تمام بحری جہازوں کو خبردار کرتے ہیں جو یمنی ہدایات کے خلاف کام کرتے ہیں کہ وہ اس ڈرون بوٹ کے نشانے پر ہیں۔

گزشتہ روز امریکی اخبار "نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی بحری جہازوں پر حملہ کرنے کی یمنی مسلح افواج کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا: حوثیوں (یمن کی انصار اللہ) نے سن 2023 کے آخر میں ثابت کر دیا کہ وہ اپنے  میزائلوں سے پوری امریکی بحریہ کو خود سے  دور رکھ سکتے ہيں۔

یمن کی مزاحمت نے " طوفان" کو متعارف کرایا + ویڈيو

اس امریکی اخبار نے لکھا : طیارہ بردار بحری جہازوں کی زیادہ قیمت انہیں پرکشش اہداف بناتی ہے، اور انہیں تباہ یا شدید نقصان پہنچانے سے امریکیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔  انہيں  نقصان پہنچـنے  سے امریکی بحریہ کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

یمن کی مزاحمت نے " طوفان" کو متعارف کرایا + ویڈيو

نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات  پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج کے ہائپر سونک میزائلوں کی وجہ سے امریکی بحریہ کے طاقتور طیارہ بردار بحری جہازوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔

یمن کی مزاحمت نے " طوفان" کو متعارف کرایا + ویڈيو

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .