یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کے پاس اعلیٰ فوجی صلاحیت، درست رہنمائی کرنے والے میزائل اور جدید ڈرونز جیسے خطرناک آلات اور ٹیکنالوجی ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ لبنان کی سرحد سے (مقبوضہ علاقوں میں) سینکڑوں ڈرونز کے کامیاب حملوں نے یہ ظاہر کیا کہ صیہونی سیکورٹی اور فوجی نظام ان ڈرونز سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
اخبار کے مطابق صیہونی فوج شدت سے ان خطرات کے حل کی تلاش میں ہے۔
صیہونی عسکری ماہرین کے مطابق حزب اللہ نے آدھی صیہونی فوج کو شمالی محاذ پر مصروف کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے جنوبی محاذ پر قابض فوج کی طاقت کم ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ