یہ بات مہدی ولی پور نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس کھیپ میں 1000 خیمے، 2000 قالین اور 4000 کمبل شامل ہیں۔
ولی پور نے اس کھیپ کو بھیجنے کے وقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ایرانی ہلال احمر کے بین الاقوامی شعبہ پاکستانی حکام سے ہنگامی رہائش کے سامان کی کھیپ بھیجنے کے لیے مشاورت کر رہا ہے اور اگر ضروری اجازت نامہ مل گیا تو اسے چابہار بارڈر سے پاکستان بھیج جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہلال احمر کی امدادی اور طبی ٹیم بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً بلوچستان اور سندھ کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 30 ملین سے زائد افراد غیر معمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ