ایرانی نوجوانوں نے امریکی اینوورس ایجادات کے میلے کے طلائی تمغے کو جیت لیا

تہران۔ ارنا- ایران کی سیاحتی مینجمنٹ کی سائنسی ایسوسی یشن کے طلبا اور تہران یونیورسٹی کے اساتذہ نے "2022 امریکی اینوورس ایجادت کا فیسٹیول" میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہانت کے ذیلی زمرے میں سونے کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کی سیاحتی مینجمنٹ کی سائنسی ایسوسی یشن کے طلبا اور تہران یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم نے امریکہ میں منعقدہ 2022 اینوورس ایجادات کے طلائی تمغے کو حاصل کرلیا۔

ایرانی ٹیم میں "امیر حسین پایندہ"، "سامان کیوان نیا"، "علی شیر محمدی"، "علی احمدی" "زہرہ احمدی صرافی زادہ فروتن"، ڈاکٹر "امین فرجی" اور تہران یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور ایران کے سمارٹ سٹی ریسرچ سینٹر کے سربراہ شامل تھے۔

مقابلوں کے اس دور میں 25 ممالک بشمول جرمنی، امریکہ، چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، سینگاپور، کینیڈا، انڈونیشیا اور ایران سے موجدوں نے 1050 ایجادات کو بھیجنے اور اس فیسٹیول کے ججوں کی تصدیق سے اس میلے میں حصہ لیا تھا۔

ایرانی ٹیم کو اس بین الاقوامی میلے میں سمارٹ ٹورازم اور ورچوئل ٹورازم کے منصوبے کے ساتھ جدت، پلان کی نوعیت، کم لاگت اور قابل استطاعت، سماجی اور اقتصادی اثرات، مارکیٹ کے مواقع کے لحاظ سے بہترین قرار دیا گیا اور اسے ذہانت  کے ذیلی زمرے میں سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے ترکی، ارشمیدس، روس، پولینڈ اور بھارت کے میلوں میں حصہ لے کر تمغہ جیت لیا تھا۔

تہران یورنیورسٹی میں سیاحت کے ماسٹر کے طالب علم اور ایرانی ٹیم کے رکن "علی شیرمحمدی" کے مطابق، امریکی فیسٹیول میں 25 ممالک سے 1050 موجدوں کی شرکت کے پیش نظر، مقابلہ بہت سخت تھاـ اس کی بنیاد پر، انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے اس میلے میں ورچوئل ٹورز اور میجک کارپٹ یا سلیمان کے قالین میں سونگھنے کی حس جیسی نئی خصوصیات شامل کیں۔

واضح رہے کہ 2022 امریکی اینوورس ایجادات کا عالمی مقابلہ 22 سے 24 جولائی تک تک انٹرنیشنل فیڈریشن آف انوینٹرز، گوگل، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن، جنوبی کوریا، سنگاپور، انڈونیشیا، پولینڈ اور چین کی اختراعات اور ایجادات کی انجمنوں کے تعاون سے وچورئل اور فزیکل طور پر امریکہ میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .