2 اکتوبر، 2021، 4:31 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84491194
T T
0 Persons
ایرانی موجدوں کی ٹیم نے ترکی میں منعقدہ ایجادات کی نمائش کا طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ترکی کی ایجادات کی 6 ویں بین الاقوامی نمائش میں میوزیم سے متعلق ایجاد، ایک ایرانی گروپ کی تھی جو 20 ممالک کے 260 موجدوں کے درمیان دوسری بار ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی موجد "محمود رضا گرجی"، "مرجان حاجی رحیمی" اور "سالار بصیری" تاریخی اشیاء کی حفاظت اور عجائب گھروں کو بہتر بنانے کیلئے انوویشن تیار کرنے میں کامیاب رہیں۔

یہ ایجاد پہلے ہی سوئس بین الاقوامی ایجادات مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں طلائی تمغہ جیت چکا تھا (انوینٹرز کے لیے جو آئی ایف آئی اے ورلڈ فیڈریشن کے ممبر ہیں) اور اب اسی ایجاد نے ترکی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش میں طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

محمود رضا گرجی نے ایرانی موجودوں کی ٹیم کے نمائندے کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں 20 ممالک کے 260 موجدوں نے حصہ لیا اور ایران سے 10 ایجادات کو اس نمائش میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے نمائندوں کی حیثیت سے ترکی میں میوزیم سے متعلق ایجاد کے سونے کا تمغہ جیتنا ہمارے لیے بہت اہم تھا؛ کیونکہ ترکی ایک ایسا ملک ہے جو اپنی سیاحت کی صنعت کو  بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی ایجادات کی چھٹی بین الاقوامی نمائش کا ستمبر 21 سے 26 ستمبر تک بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز، اقوام متحدہ کے دانشورانہ املاک کی تنظیم، وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے تحت یورپی پیٹنٹ آفس کے تعاون سے ترکی میں ورلڈ فیڈریشن آف انوینٹرز کے مستقل رکن کی نگرانی اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی اور ترک پیٹنٹ آفس کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .