ان خیالات کا اظہار ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے ادراہ برائے اشرفیہ اور موجد نوجوانوں کے سربراہ "شہروز اللہوردی زادہ" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو گرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایجادات مقابلوں کا آئی ایف آی اے کے زیر اہتمام میں 18 سے 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں ورچوئل انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 650 موجدوں نے حصہ لیا تھا۔
اللہوردی نے کہا کہ یہ مقابلے بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز کے ممبران کے لیے ہیں جہاں طلباء نے انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت اور ماحولیات، کیمسٹری اور بیالوجی اور میڈیسن سمیت مختلف شعبوں میں مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں خاتون ایرانی طالب علم فاطمہ پورحسن نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی فیڈریشن میں رجسٹرڈ موجدوں کے پاس سائنسی اور اختراعی منصوبے ہیں اور فاطمہ پورحسن کا نام ایک عالمی موجد کے طور پر آئی این وی ایکسٹینشن اور پروفائل اور ایک خصوصی کوڈ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں اس فیڈریشن کے مستقل مقام پر رجسٹرڈ ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ