ارنا رپورٹر کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان"، آج بروز منگل کی علی الصبح کو مالی کے دارالحکومت باماکو کے دورے پر پہنچ گئے۔
امیر عبداللہیان کی مالی کی آمد کے موقع پر ان کے مالی کے ہم منصب "عبداللہ دیوث" نے ان کا استقبال کیا؛ وہ اس دورے کے موقع پر مالی کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امیر عبداللہیان کے دورہ افریقہ سے متعلق کہا ہے کہ افریقہ بہت اہم شعبہ ہے اور اس شعبے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کا فروغ، گزشتہ سے اب تک بدستور ایران کی ترجیحات میں سرفہرست رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تیرہویں حکومت، افریقہ سے تعلقات بڑھانے کی بڑی اہمیت دیتی ہے اور خوش قسمتی سے ہمیں حالیہ مہینوں میں ان تعلقات کے فروغ میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ مالی کے وزیر خارجہ نے فروری کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ