ارنا رپورٹ کے مطابق، قطری محکمہ خارجہ کے وفد جو نائب وزیر خارجہ "محمد بن عبدالعزیز الخلیفی" کی قیادت میں تہران کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز ہفتہ کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت، تمام شعبوں میں تہران اور دوحہ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے نائب قطری وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں ایرانی صدر مملکت کے حالیہ دورہ دوحہ و نیز امیر قطر کے حالیہ دورہ تہران کے موقع پر، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
دراین اثنا الخلیفی نے بھی قطری وزیر خارجہ کے تہنیتی سلام کو امیرعبداللہیان تک پہنچایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک ایران سے تعلقات بڑھانے پر زور دیتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ