امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی جڑیں ہیں: امیر عبداللہیان

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی چین کی واحد حکومت کے اصل کی حمایت پر زور دیتے ہوئے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی جڑ قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تمام ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام، بین الاقوامی حقوق کے اصولوں میں ہے اور اسی فریم ورک کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران کی چین کی واحد حکومت کی حمایت ناقابل تردید ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی جڑیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر "ننسی پلوسی" نے چینی عہدیداروں کی وارننگ کے باجود، گزشتہ روز کے دوران، تائیوان کا دورہ کیا۔

بیجنگ نے ان امریکی اہلکار کے اقدام پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور چینی وزیرخارجہ "وانگ ائی" نے اس اقدام کو "آگ سے کھیل" قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .