اس یونیورسٹی کے سربراہ سید علی قاسم زادہ نے کہا کہ شنگہائی سبجیکٹ رینکنگ سسٹم 2022 نے چھٹی مرتبہ دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی مضامین کی درجہ بندی شائع کی ہے جس کی بنیاد پر انجینئرنگ کے 22 شعبوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکینیکل انجینئرنگ کے شعبے میں امام خمینی (رح) انٹرنیشنل یونیورسٹی کا نام بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل تھا۔
قاسم زادہ نے کہا کہ شنگہائی رینکنگ سسٹم چین کی شنگھائی جیاوٹونگ یونیورسٹی کے ذریعہ شائع کردہ سب سے قابل اعتماد عالمی درجہ بندیوں میں سے ایک ہے۔
اس درجہ بندی کے نظام میں ایران کی 16 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا اور 400 بہترین یونیورسٹیوں میں سے امام خمینی (رح) انٹرنیشنل یونیورسٹی مکینیکل انجینئرنگ کے شعبے میں 151 سے 200 ویں نمبر پر رہی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ