شہید رجائی پورٹ دھماکے میں انسانی غلطی کا امکان / تخریب کاری کا امکان تاحال رد کر دیا گیا

تہران - IRNA - ایرانی حکومت کی ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات کی بنیاد پر، شہید رجائی پورٹ دھماکے میں تخریب کاری کا امکان تاحال مسترد کر دیا گیا ہے اور یہ شاید انسانی غلطی تھی۔

ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے آج بروز بدھ 30 اپریل، صحافیوں سے گفتگو میں شہید رجائی پورٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹنگ اور اس واقعے سے متعلق خبروں کو سنسر کرنے کے بارے میں افواہوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم خود کو اس بات کا پابند سمجھتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ عوام کو واقعے سے متعلق معلومات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کا اس واقعے کے بارے میں وزیرداخلہ اور ریجنل کرائسز ہیڈ کوارٹر کے چیف کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں تحقیقات مکمل کرنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ وہ فرد یا تمام افراد (جن کی غلطی اس واقعے کا سبب بنی) کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تحقیقات کے مکمل ہوتے ہی عوام کو واقعہ کی سچائی بتائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .