اس وقت ملک میں 20 سیٹلائٹ تیار کیے جا رہے ہیں: ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ

تہران/ ارنا- ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے بتایا ہے کہ اس وقت ایران کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے مابین تعاون کے نتیجے میں 20 سیٹلائٹوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی نجی نالج بیسڈ مراکز اور کمپنیوں نے ایران کے ایئرواسپیس شعبے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اسپیس بیسڈ ایکونامی یا خلائی سائنس کی بنیاد پر معیشت سے استفادہ کرنے کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے بتایا کہ اس وقت 10 کروڑ ڈالر پر مشتمل اس شعبے میں سرگرم ماہر کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوچکا ہے جس سے خلائی منصوبوں کی رفتار میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران نالج بیسڈ کمپنیوں کی اس شعبے میں موجودگی میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

حسن سالاریہ نے بتایا کہ اینوٹیکس 2025 کی نمائش میں بھی ایران کا خلائی ادارہ بھرپور طریقے سے شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں اور اسپیس کے شعبے میں ایران کی شاندار ترقی کے نمونے پیش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اینوٹیکس 2025 نمائش منگل کے روز سے تہران کے پردیس سائنس پارک میں جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .