31 جولائی، 2022، 5:57 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84840122
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی جنوبی شہر اہواز سے تہران تک عطیہ کیے گئے دل کی فضائی نقل و حمل

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم کے مطابق، دل کی پیوند کاری کا آپریشن جنوبی شہر اہواز سے تہران تک فضائی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کامیابی سے کیا گیا۔

یہ بات ایرانی وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم کے ٹرانسپلانٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیزیز ٹریٹمنٹ سینٹر کے سربراہ نے ڈاکٹر امیر حسام علیرضایی نے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ حادثے کے باعث دماغی موت کا شکار ہونے والے 19 سالہ لڑکے کے دل کی پیوند کاری کا آپریشن فضائی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کامیابی سے کیا گیا۔

ڈاکٹر علیرضایی نے کہا کہ اس منتقلی میں، پیوند کاری ٹیموں، اہواز اور ایران کی طبی سائنس کی یونیورسٹیوں کے پروویژن یونٹس کے تعاون سے، دل وصول کرنے والے اور عطیہ کرنے والے کی شناخت کی گئی اور ملک کی ہنگامی تنظیم اور فضائی فورسز کی مدد سے انہیں ٹرانسپلانٹیشن کے لیے تہران کے شہید رجایی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .