ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے آج بروز بدھ صیہونی حکومت کی شناخت شدہ دہشت گرد ٹیم کی گرفتاری اور ہتھیاروں کے بارے میں مزید تفصیلات شائع کی ہیں۔
وزارت انٹیلی جنس کی رپورٹ کا متن کچھ یوں ہے:
1۔ صہیونی رجیم سے وابستہ دہشتگردوں کا مقصد دفاعی صنعت کے ایک حساس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔
2۔ مجرم صہیونیوں نے اس مرکز کی اہمیت اور حساسیت کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہ کاری کے لیے انتہائی پیچیدہ طریقوں کو ڈیزاین کیا۔
3۔ اس ٹیم کے عناصر 'کوملہ' کے دہشتگردی گروپ کے ممبر ہیں جنہیں اس گروپ کے سرغنہ 'عبداللہ مہتدی' نے براہ راست اس مشن کے لیے منتخب اور موساد کی تنظیم سے تعارف کرایا ہے۔
4- امام زمانہ (ع) کے گمنام سپاہیوں نے سب سے پہلے موساد کے آپریشنل افسران کے ساتھ ان گروپ کے تعلقات کو برقرار رکھنے کے مقصد سے دہشت گردوں کو غیرمحسوس طریقے سے گرفتار کیا جو یہ اقدام اس ٹیم کے تمام اراکین کی شناخت اور آپریشن کے صحیح وقت کے پتہ لگانے کا باعث ہوا۔
5۔ دہشت گردوں کے پاس موجود آلات کی تعداد اس قدر تھی کہ آپریشنل ٹیم کے ارکان کے ذریعہ ان ہتھیاروں کے لے جانے کا امکان نہیں تھا۔ اس لیے وہ عراقی اقلیم کردستان سے 'کولبری' کے راستے سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ