ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دو دہشتگرد گروہوں کو تباہ کردیا

تہران، ارنا- حضرت امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ دو دہشتگرد گروہوں کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، حضرت امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کی انتھک کوششوں سے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ دو دہشتگرد گروہوں کو تباہ کردیا گیا۔

وزارت انٹیلی جنس کی کارروائیوں سے، چھ مسلح دہشت گرد جو صوبہ سیستان اور بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کے مشن کے ساتھ ملک میں داخل ہوئے تھے، کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا؛ اس کے علاوہ ان دو دہشت گردوں کی سپورٹ ٹیم بھی تباہ کردی گئی۔

امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایران کے معزز لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جان کو قربان دینے پر تیار ہیں اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو لا جواب نہیں چھوڑیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .