5 فروری، 2022، 5:00 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84639621
T T
0 Persons
تندر دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کے مقدمے کی پہلی سماعت کل ہوگی

تہران، ارنا  - تندر دہشتگرد گروہ کے سرغنہ 'جمشید شارمہد کے خلاف الزامات پر پہلی سماعت کل اتوار کو جج صلواتی کی صدارت میں ہوگی۔

دہشت گرد گروہ کے سرغنہ 'جمشید شارمہد کے مقدمے کی عوامی سماعت کل صبح جج 'صلواتی' کی صدارت میں منعقھ ہو جائے گی۔

یہ نشست پراسیکیوٹر کے نمائندے، اس گروہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے متاثرین کے اہل خانہ، ملزم اور اس کے وکلاء کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

ماہرین کے کہنے کے مطابق 'جمشید شارمہد' کا مقدمہ دو قانونی اور فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے گا۔

تندر دہشت گرد گروہ ان گروہوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پہلوی حکومت کے مفادات کے لیے Kingdom Assembly of Iran  سوسائٹی کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کر کے مقدس چیزوں کی توہین کرنے اور دہشت گردانہ حملے کرنے کے طریقے سے تباہ کن کارروائیاں کیں۔

ایران میں امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے 1399 ہجری شمسی (اکتوبر 2020) کو تندر دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کو ایک دہائی کی سرگرمیوں کے بعد گرفتار کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .