16 جولائی، 2022، 6:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84823230
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی شطرنج کھیلاڑی نے گیلان بین الاقوامی کپ کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  گیلان بین الاقوامی کپ کے مقابلوں کے پہلے مرحلے کا ہفتے کی سہ پہرکو شہر رشت سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی "آرش طاہباز" کی چیمپئن ہونے سے اختتام کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ایونٹ کا ایران، جمہوریہ آذربائیجان، ترکمانستان، بھارت، افغانستان، پاکستان، عراق، شام اور آرمینیا کے 600 شطرنج کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا؛ کھیلاڑیوں نے دو ٹیبلز میں ایک دوسرے کیساتھ مقابلہ کیا۔

پہلے ٹیبل میں 18000 سے اوپر بین الاقوامی پوزیشن رکھنے والے اور دوسرے ٹیبل میں اسی رقم سے نیچے بین الاقوامی  پوزیشن رکھنے والے کھیلاریوں نے ایک دوسرے کیساتھ مقابلہ کیا۔

جو آخر میں گروپ اے میں سوئس انداز میں 9 راونڈز میں منعقد ہونے والے میچز میں صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی آرش طاہباز نے 8 پوانٹس سے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

نیز دیگر ایرانی کھیلاڑی مسعود مصدق 5-7 پوانٹس سے دوسری پوزیشن پر کھڑا رہے۔

اس کے علاوہ ایران سے "سینا موحد"، آرمینیا سے "لئون باباجیان"، ایران سے  "آریا امیدی" اور  سید "مہرداد خوشکلام" نے بریکنگ پوائنٹس کی وجہ سے بالترتیب تیسری سے چھٹی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ گیلان کپ کے بین الاقوامی شطرنج مقابلوں کا پہلا مرحلہ؛ رشت یونیورسٹی کے حکمت ہال میں 8 دنوں تک انعقاد کیا گیا اور اس ایونٹ کے فاتحین کو 120 ملین تومان (ایرانی قومی کرنسی) کے انعام سے نوازا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .