10 مارچ، 2022، 1:45 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84678661
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی کھیلاڑی کی شطرنج کے عالمی چیمپئن کو شکست

تہران، ارنا - ایران کے گرینڈ ماسٹر شطرنج کے کیھلاڑی پرہام مقصودلو نے بلغراد کے تیز شطرنج کے مقابلوں میں عالمی چیمپئن کو شکست دی۔

عالمی جونیئر شطرنج کے چیمپیئن، مقصودلو نے بلغراد، سربیا میں FIDE ورلڈ شطرنج گراں پری سیریز کے چوتھے دن میں ورلڈ ریپڈ شطرنج کے چیمپیئن ازبکستان کے عبدوستاروف کو شکست دی۔
عبدوستاروف 2021 کے آخر میں شطرنج کے نئے تیز رفتار ذہین کے طور پر نمودار ہوئے جب وہ عالمی تیز رفتار شطرنج کے مقابلوں میں چیمپئن بنے۔
مقصودلو نے گیم جیت کر 2.5 سکور کیا۔
بلغراد میں عالمی شطرنج  ٹورنامنٹ 14 مارچ تک جاری رہے گا۔ مختلف ممالک کے دس مضبوط کھلاڑیوں نے گیمز میں حصہ لیا ہے۔
ایران کے کھیلاڑی مقصود لو 2701 کی ریٹنگ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واحد سپر گرینڈ ماسٹر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .