13 ستمبر، 2021 1:50 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84469691
0 Persons
ایرانی طلباء کی شطرنج ٹیم ایشیائی مقابلوں میں رنر اپ رہی

تہران، ارنا – ایرانی مردوں کی ٹیم ایشیائی یونیورسٹیوں کے مرد طلباء کے آن لائن شطرنج مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ رہی۔

نیشنل فیڈریشن آف یونیورسٹی سپورٹس کی رپورٹ کے مطابق آن لائن شطرنج ٹورنامنٹس کا دوسرا دور رواں سال 2 سے 13 ستمبر تک لڑکیوں اور لڑکوں کے دو حصوں میں منعقد ہوا جس کی میزبانی انڈونیشیا نے کی۔

ایرانی مردوں کے طلباء کی ٹیم نے پیر کے روز ان ایشین مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 22.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں 12 ممالک سے 52 طلباء نے شرکت کی تھی جن مقابلوں میں بھارتی ٹیم نے پہلی پوزیشن اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کی ٹیموں نے تیسرے اور چوتھے نمبروں کو حاصل کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha