ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی ریاضیاتی ٹیم نے ناورے کے شہر اسلو میں منعقدہ 2022 کے 63 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 حصہ لینے والے ممالک کے درمیان آٹھویں پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
اسی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی 6 رکنی ٹیم نے 3 طلائی اور 3 چاندی کے تمغے جیتنے سے اس ایونٹ کی آٹھویں پوزیشن کو حصول کیا۔
ان ایونٹ میں چین، جنوبی کوریا اور امریکہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور اسلامی جمہوریہ ایران اور چاپان مشترکہ طور پر آٹھویں پوزیشن پر کھڑی رہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ریاضیاتی اولمپیاڈ کا کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے دو سال تاخیر کے بعد فزیکل طور پر انعقاد کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایرانی ٹیم نے روسی شہر ماسکو میں منعقدہ 2021 عالمی ریاضیاتی اولمپیاڈ میں 107 حصہ لینے والے ممالک کے درمیان 29 ویں پوزیشن کو حصول کیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 37 سالوں کے دوران، ان مقابلوں کے 49 طلائی، 106 چاندی اور 48 کانسی کے تمغوں سمیت 4 اعزازی ڈپلوما کو اپنے نام کرلیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ