انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ٹیم، چین میں 26 جون سے 8 جولائی تک منعقدہ ان مقابلوں میں طلباء کے کھیلوں کی حمایت کے مقصد سے حصہ لے گی۔
رپورٹ کے مطابق، "ہاشم داداش پور" نے آج بروز ہفتے کو ارنا نیوز ایجنسی کے آفس کا دورہ کرتے ہوئے ارنا نمائندے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب تک ان مقابلوں میں شوٹنگ، ووشو، تائیکوانڈو اور تیر اندازی کی ٹیموں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور تکنیکی طور پر حالات سازگار ہونے کی صورت میں جوڈو اورٹریک اینڈ فیلڈ ٹیموں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے اہم بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں ایران کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے شہر نیپلز میں منعقدہ عالمی یونیورسیڈ کے آخری دور میں ہم نے نویں پوزیشن حاصل کی اور آنے والے دور میں حمایت اور منصوبہ بندی کے ساتھ ہم اس پوزیشن کو برقرار رکھنے یا بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 31 ویں ورلڈ اسٹوڈنٹ سمر گیمز (یونیورسیڈ) کا چین کے صوبے سیچوان میں واقع علاقے چینگڈو میں انعقاد کیا جائے گا۔
دادش پور نے ملک کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 15ویں ثقافتی اور سپورٹس اولمپیاڈ کے مرد و خواتین طلباء کے انعقاد کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا اگلے شمسی سال (1401) کے اس سمر اولمپیاڈ کی میزبانی گیلان یونیورسٹی کرے گی جس میں لڑکوں کے 18 کھیلوں اور لڑکیوں کے 14 کھیلوں میں 6,300 طلباء کی شرکت ہوگی۔
انہوں نے طالب علموں کے کھیلوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین طالب علموں کے لیے یکساں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کے مطابق، گیلان یونیورسٹی پہلی بار ملک بھر کے طلباء کے لیے ثقافتی اور کھیلوں کے اولمپیاڈز کی میزبانی کرے گی۔
واضح رہے کہ 14ویں سپورٹس اسٹوڈنٹ اولمپیاڈ برائے مرد طلباء کا ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 2,500 کھیلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ شیراز یونیورسٹی میں انعقاد کیا گیا اور تہران یونیورسٹی نے ان مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ