یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز ایرانی مغربی صوبے کرمانشاہ کے عوام کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اسلامی ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے اور خطے اور دنیا میں امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دے گا۔
رئیسی نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم خطے میں کسی بھی قسم کی بدامنی یا بحران کو برداشت نہیں کرے گی اور خطے کی مسلم قومیں امریکہ کے ساتھ اپنی حکومتوں کے ذلت آمیز تعلقات سے نفرت کرتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور اقتدار آج علاقائی سلامتی کا باعث ہے اور صیہونی حکومت ہرگز مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ اسی لیے ایران خطے میں ان ممالک کی مداخلت کو بحران پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں سمجھتا کیونکہ یہ ممالک خطے میں ہمیشہ عدم تحفظ اور دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ہمارے خیال میں امریکی طاقت پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوگئی ہے اور مغربیوں کے بقول ایران کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور امریکہ کو ان غلط پالیسیوں کو دوبارہ نہیں کو دہرانا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
https://twitter.com/Irna_Urdu
آپ کا تبصرہ