ایران یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس نے اس ملک کے عوام کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے پر زور دے کر اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام سے مذاکرات کیے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پیر کی شام کو اطالوی سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ امور اور امیگریشن کی خاتون سربراہ "استفانیا کراکسی" سے ایک ملاقات میں ان سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مہینوں کے دوران، ایک اچھے معاہدے کے حصول کیلئے تعمیری حکمت عملیوں کو پیش کرکے گہری کوششیں کی ہیں لہذا توقع کی جاتی ہے کہ امریکی حکام ایک حقیقت پسندانہ موقف سے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی مدد کریں۔

در این اثنا اطالوی سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ امور اور امیگریشن کی خاتون سربراہ نے یوکرائنی بحران کے حل و نیز ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظروں کو اہم سمجھتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ بین الاقوامی برادری مزید مستحکم صورتحال کا تجربہ کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .