ارنا رپورٹ کے مطابق، ایشین فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا کل بروز ہفتے کو بحرین میں انعقاد کیا گیا اور آج کی رات کو فاتح پہلوانوں اور ٹیموں کے اعلان سے اختتام کیا گیا۔
منعقدہ ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں، اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 8 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے جیت کرکے 228 پوانٹس کے حصول او دوسری ٹیم سے 43 پوانٹس کی فرق سے شاندار طریقے سے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا اور ایک تاریخی ریکارڈ رقم کرلیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے 185 پوانٹس اور قازقستان کی ٹیم نے بھی 148 پوانٹس کے حصول سے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔
یہ بات قابل کر ہے کہ ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں"آرمین حبییب زادہ"، "حسین محمد آقائی"، "عرفان الہی"، سبحان یاری"، "عارف رنجبر"، "مبین عظیمی"، "امیر علی آذر پیرا" اور سالار حبیبی" نے بالترتیب 61، 70، 74، 79، 86، 92، 97 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں 8 طلائی تمغے جیت لیے۔ نیز دیگر ایرانی پہلوان "رضا مومنی" نے 57 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ