ایران میں تعینات غیر ملکی سفرا نے شہر مہریز کی سیاحتی دلچسبیوں کا دورہ کیا

یزد، ارنا- ایران میں تعینات سربیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے سفرا نے صوبے یزد کے شہر مہریز کی سیاحتی دلچسبیوں کا دورہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سربیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے سفرا نے علاقے مہریز کے ایک روز دورے کے دوران، اس شہر میں واقع "پہلوانپور" نامی عالمی باغ، "حسن آباد مشیر" نامی عالمی کاریز، اور تاریخی قلعوں کا دورہ کیا۔

شہر مہریز کا ادارہ برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی صنعت اور دستکاری کے امور "محاہد کرباسی" نے اس دور کے موقع پر کہا کہ اس شہر میں 600 سے زائد تاریخی، فطری اور ثقافتی اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 115 کو قومی ثقافتی ورثے کی فہرست میں رجسٹر کیاگیا ہے۔

محاہد کرباسی نے مزید کہا کہ مہزیر کے دو تاریخی، ثقافتی اور فطری دلچسبیوں بشمول پہلوانپور نامی باغ اور حسن آباد مشیر نامی کاریز، عالمی ثقافتی تنظیم کی فہرست میں رجسٹر کیا گیا ہے اور بہت سارے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ان کا دورہ کیا ہے۔

پہلوانپور باغ، حسن آباد مشیر اور دہنو کے کاریزوں کو عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ شہر مہریز کا سنگ بیناد اسلام سے قبل اور انوشیروان ساسانی کی "مہرنگار" نامی بیٹی کے ذریعے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 55 ہزار آبادی رکھنے والی شہر مہزیر شہر یزد کے جنوب سے 30 کلومیٹر کے دور واقع ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .