10 مارچ، 2021، 4:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84259786
T T
0 Persons
ایران اور ازبکستان کا میوزیم اور تاریخی مقامات کی بحالی پر تعاون کا فروغ

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے اور ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایک اجلاس کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان میوزم، تاریخی مقامات کی از سرنو تعمیر اور ٹھوس اور ناقابل تسخیر ثقافتی ورثے پر مشترکہ فائلوں کی تیاری میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، نائب ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری مصنوعات اور سیاحتی امور "محمد حسن طالبیان" نے آج بروز بدھ کو ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ "فرقت صدیق اف" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر طالبیان نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقفاتی تعلقات کی طویل تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے ثقافتی امور بشمول میوزیم، تاریخی اور پرانی مقامات کی بحالی اور ان کے تحفظ، ناقابل تسخیر ثقافتی ورثوں کی مشترکہ فائلوں کی رجسڑیشن، سیاحت اور دستکاری مصنوعات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے تاریخی مقامات کی ار سر نو تعمیر پر ماہرین کی ترتیت میں تعاون و نیز ٹھوس اور ناقابل تسخیر ثقافتی ورثوں کی مشترکہ فائلوں کی تیاری پر آمادگی کا اظہار کرلیا۔

طالبیان نے روایتی علم اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فائلوں جیسے نوروز اور شاہراہ ریشم کی ترقی کی طرف اشارہ کیا، جس میں ایران، ازبکستان اور چین کی مشترکہ فائل میں شامل ہونے کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نوروز اور شاہراہ ریشم کے علاقے میں سیاحتی دورے شروع کرنے اور بحالی شدہ تاریخی یادگاروں کا دورہ کرنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .