ایران بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی پر تیار ہے: وزیر سیاحت

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور نے اسلامو فوبیا کو ایران کیلئے ایک بہت بڑا ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کورونا ویکسین کی تیاری اور عوامی ویکسینشن سے کئی مہینوں پہلے بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی پر تیار ہوا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے سیاحت کی 11 ویں کانفرنس، ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور سید "عزت اللہ ضرغامی" کی شرکت سے باکو میں انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ضرغامی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مذکورہ اجلاس میں اپنی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا، اسلامی ممالک کیلئے بہت بڑا ظلم ہے جن کو بدنام بنانے اور منفی نقطہ نظروں کا شکار کیا ہے۔ جبکہ اسلام کی زندگی بخش تعلیمات غیر محسوس انسانی ثقافت کی بنیاد اور روح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام عوام کا حق ہے اور دنیا کی بہت ساری سیاحتی دلچسبیاں، اسلام ممالک میں واقع ہے۔ دستیاب سیاحت؛ سستے سفر اور خاندان پر مبنی سفر کی ترقی کے لیے ایک اچھا نمونہ ہے، جس پر اسلامی تعلیمات پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے عوامی معاشرے کو سیاحتی قدر کی اصل کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ براہ راست آمدنی، ماحولیات کا تحفظ، رواتی آئین کا تحفظ اس صنعت کے مثبت نتایج ہیں اور ایکو ٹورازم ریزورٹس اور زرعی سیاحت کا اچھا تجربے کی توسیع دینی ہوگی۔

ضرغامی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کورونا ویکسین کی تیاری اور عوامی ویکسینشن سے کئی مہینوں پہلے بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی پر تیار ہوا ہے۔

ایران بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی پر تیار ہے: وزیر سیاحت

 دراین اثنا بنگلہ دیشی وزیر سیاحت "محبوب علی" جنہوں نے گزشتہ سال 10ویں کانفرنس کی صدارت کی، اس تقریب سے خطاب کیا۔ تقریر کے بعد، انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کی ریاستی سیاحتی ایجنسی کے سربراہ "فواد نقیف" کو کانفرنس کی صدارت پر مقرر کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .