ایرانی صوبے شمالی خراسان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ کامرس چیمبر تشکیل ہوگا

بجنورد، ارنا – ایرانی صوبے شمالی خراسان اور افغانستان کے درمیان ایک مشترکہ کامرس چیمبر قائم ہوجائے گا۔

یہ بات صوبے شمالی خراسان کے تجارت، صنعت، کان کنی اور زراعت کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ سعید پورآبادی نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ زیر بحث چیمبر کا صدر دفتر صوبے کے دارالحکومت بجنورد میں ہوگا۔
پورآبادی نے کہا کہ افغانستان ایران کے صوبے شمالی خراسان کے قریب ہے اور افغان سرمایہ کار اس صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشترکہ چیمبر آف کامرس افغانستان کو ایرانی سامان برآمد کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مشترکہ چیمبر کے قیام سے مستقبل قریب میں صنعتی، تکنیکی اور انجینئرنگ سامان کی برآمد، سیاحت کی ترقی اور زراعت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں 344 ہیکٹر کھیتی باڑی ہے جس میں 20 لاکھ ٹن سے زیادہ زرعی مصنوعات کے ساتھ ساتھ مویشی بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری خط و کتابت اور انتظامی کام ہو چکا ہے اور جلد ہی مشترکہ چیمبر آف کامرس کا آغاز کیا جائے گا، جس سے دونوں اطراف کے تاجروں کے لیے ویزا جاری کرنے میں سہولت ہو گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .