والی بال لیگ آف نیشنز کے دوسرے ہفتے میں ایرانی والی بال ٹیم نے اپنے چھٹے میچ میں امریکہ کو یکے بعد دیگرے تینوں سیٹ میں 18-25، 27-29 اور 25-27 کے اسکور سے شکست دی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کو اس میچ سے قبل لیگ میں کوئی شکست نہیں ہوئی تھی مگر وہ ایران کے مقابلے میں تسلیم ہو گیا۔
اب تک ایرانی ٹیم نے اپنی تیسری فتح حاصل کی ہے اور تین میچوں میں شکست کھائی ہے۔
ایران کی والیبال ٹیم جمعہ کے روز اپنے تیسرے میچ میں برازیل کے خلاف میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے بلغارستان کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ