11 جون، 2017، 11:38 AM
News ID: 3470228
T T
0 Persons
والی بال ورلڈلیگ: ایران، سربیا کے مقابلے میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم کے کھیلاڑی والی بال ورلڈلیگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں اپنی مہمان ٹیم سربیا کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے.

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی والی بال لیگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز جمعہ سے ہوا اور پروگرام کے تحت 14 کھیلاڑیوں پر مشتمل ایرانی ٹیم سربیا کے خلاف میدان میں اتری.

والی بال ورلڈلیگ کے مقابلے 2 سے 18 جون تک پیزارو میں جاری رہیں گے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے علاوہ سربیا، برازیل، فرانس، ہنگری، امریکہ، روس، بیلجئیم، ارجنٹینا، بلغاریہ اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہیں.

ایران کھیلاڑی کل پیر کی رات ان مقابلوں کے تیسرے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف میدان میں اتریں گے.

یاد رہے کہ جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے 2017 والی بال ورلڈلیگ مقابلوں میں بیلجئیم کی قومی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی.

یاد رہے کہ 2015 میں ورلڈلیگ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے اپنے امریکی حریف کو شکست دی تھی.

274**