9 جون، 2021، 11:14 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84360333
T T
0 Persons
ایران کی 2021ء والی بال نیشنز لیگ میں مسلسل پانچویں فتح؛ امریکہ کی ہار

تہران، ارنا- ایرانی قومی والی بال ٹیم نے 2021ء والی بال نیشنز لیگ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کی شکست سے پانچویں مسلسل فتح حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی والی بال قومی ٹیم، 2021ء والی بال نیشنز لیگ میں اپنے ساتویں میچ کے سلسلے میں آج بروز بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 20:30 بجے میں امریکہ کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی کھیلاڑیوں نے کھیلے گئے اس میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 19-25، 23-25 اور 23-25 پوانٹس کے حصول سے امریکہ کو 0-3 نتیجے کیساتھ شکست دیا۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ "ولادیمیر الکنو" نے اس میچ میں "سعید معروف"، "سید محمد موسوی"، "صابر کاظمی"، "مسعود غلامی"، "میلاد عبادی پور"، "میثم صالحی" اور "آرمان صالحی" کو میدان میں روانہ کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم، اس کامیابی کے حصول اور 15 پوانٹس سے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کیساتھ پانچویں پوزیشن پر کھڑی رہی۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی والی بال ٹیم کل بروز جمعرات (10 جون) کو مقامی وقت کے مطابق 12:30 بجے میں سربیا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .