ایرانی وزیر خارجہ نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر  خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹویٹر میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے جلد نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہم دونوں نے صوابدیدی اور بیرونی پابندیوں کے ناجائز اور غیر قانونی  ہونے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لاوروف اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات تہران پہنچ گئے اور صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .