23 جون، 2022، 11:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84799336
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے چند منٹ قبل روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات ایرانی وزارت خارجہ میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ 'سرگئی لاوروف' کا استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سرگئی لاوروف ایرانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات تہران پہنچ گئے اور ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور روس کے درمیان تزویراتی تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کرنا روسی وزیر خارجہ لاوروف کے دورہ تہران کے ایجنڈے پر ہے۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ  نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .