یہ بات بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے منگل کے روز خانہ بدوش قبائل کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کا سیاسی معاشرہ سیاسی طور پر زوال پذیر ہے اور امریکہ کوئی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ اس سے نکلنے کے لیے مسلم ممالک میں چہرہ بچانے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ دشمنوں نے غداروں کا سہارا لیا ہے جو دشمنوں کے الفاظ کا فارسی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں تاکہ ایران کے عوام اور حکومت کے درمیان ناکامی سے فاصلہ پیدا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ فتوحات سے بھری پڑی ہے اور جہاں بھی ہم نے دشمنوں کا مقابلہ کیا وہ پیچھے ہٹ گئے اور آج دشمن اپنے اہداف کو حاصل نہ کرنے سے مایوس، بے چین، بے بس اور گھبرایا ہوا ہے اور نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کو یقین نہیں ہے کہ ایران خالی ہاتھ دنیا میں اپنے انقلاب کی منطق کو وسعت دے کر دنیا پر اپنی منطق مسلط کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام 44 سال سے مسلسل عالمی جدوجہد میں شہیدوں کے خون کی بدولت بہت فخر کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
شہر کرد، ارنا- ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام اور انقلاب کے دشمن زوال پذیر ہیں اور ایران بتدریج عالمی طاقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
دشمن کی ایران پر جارحیت کرنے کی خواہش دفن ہوچکی ہے: سنئیر سپاہ کمانڈر
اصفہان - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب…
-
دشمن کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے: جنرل سلامی
تہران، ارنا – ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران میں انتشار…
-
پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ؛
ایرانی قوم کے مفادات کیخلاف کسی بھی مہم جوئی اور سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے
اصفہان، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن بخوبی جانتے ہیں کہ ایرانی…
آپ کا تبصرہ