29 اکتوبر، 2016، 12:01 PM
News ID: 3334728
T T
0 Persons
دشمن کی ایران پر جارحیت کرنے کی خواہش دفن ہوچکی ہے: سنئیر سپاہ کمانڈر

اصفہان - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کا کوئی امکان نہیں اور دشمن ایران کے خلاف سازش اور غصے کو قبر میں لے جائیں گے.

اصفہان كے شہر 'خمين' كے ايك مقامي اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے بريگيڈير جنرل 'حسين سلامي' نے مزيد كہا كہ ايران خطي طاقت سے اب ايك عالمي طاقت بن رہا ہے.



انہوں نے كہا كہ دشمن خطے كے مسائل كو كنٹرول كرنے كي كوشش كرتے رہے ہيں مگر طاقت كا توازن اسلامي جمہوريہ كے حق ميں ہے.



انہوں نے بتايا كہ ہم آج ديكھ رہے ہيں كہ دشمن صلاحيت ركھنے كے باوجود ايران كے خلاف كسي بھي كاروائي يا فوجي جارحيت كي جرات نہيں كرسكتا.



بريگيڈير جنرل حسين سلامي نے كہا كہ آج عراق ميں الحشد الشعبي كے نام عوامي فوج جو اسلامي انقلاب كو مشعل راہ قرار ديتے ہوئے دہشتگردي كے خلاف اٹھ كھڑي ہے اور شام ميں بھي طاقتور عوام اور طاقتور تنظيم حزب اللہ كي موجودگي نے غاصب صہيوني حكمرانوں كي نينديں حرام كرديں ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين ميں طاقتور مزاحمتي عمل جاري ہے اور اس وقت يمن ميں بھي مسلح افواج اسلامي انقلاب كے زير سايہ اپني طاقت كا مظاہرہ كر رہي ہيں.



سپاہ پاسداران كے نائب كمانڈر نے مزيد كہا كہ آج ايراني، عراقي، پاكستاني، افغاني، شامي، لبناني اور يمني عوام سميت مختلف اسلامي ممالك ميں بسنے والے جراتمند مسلمان مشتركہ دشمن اور سامراجي محاذ كے خلاف اٹھ كھڑے ہيں اور وہ ہرگز اجازت نہيں ديں گے كہ دشمن مسلمانوں كے مستقبل پر يرغمال بنائے.



274**