یہ بات رشید مردوف نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔
فریقین نے دوطرفہ معاہدوں کے نفاذ اور بعض علاقائی مسائل بالخصوص اشک آباد میں کیسپین ساحلی ریاستوں کے آئندہ سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں دونوں صدور کی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا جس کا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔
امیر عبداللہیان نے دوطرفہ معاہدوں کے نفاذ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کیسپین ساحلی ریاستوں کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے اشک آباد کی میزبانی کیلیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ تہران کے دوران ترکمانستان کے صدر کی میزبانی میں ایران کی کوششوں اور اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ تہران کے دوران ترکمانستان کے صدر کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔
مردوف نے ترکمانستان کے وزراء، تنظیموں کے سربراہان اور نجی شعبے کی اپنے ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے آمادگی کا بھی اعلان کیا تاکہ دونوں صدور کی ملاقات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف اور صدر 'سردار بردی محمداف' نے ایران کا دورہ کیاتھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ