ایران اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تعاون کے 9 معاہدوں پر دستخط

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمداف نے تعاون کی توسیع کے نو معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلے نے اس معاہدے پر دستخط کردئے اور اس کی تقریب تہران کے سعد آباد ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
تعاون سے متعلق دستاویزات میں اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، ماحولیاتی، سائنسی اور نقل و حمل کے مسائل شامل ہیں۔
تقریب کے بعد دونوں صدور نے مشترکہ پریس بریفنگ میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ بردی محمدوف منگل کے روز ایک وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے تھے، صدر رئیسی نے ایک دن بعد ان کا استقبال کیا۔
ترکمان صدر کا دورہ تہران دو روز پر محیط ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .