19 جون، 2022، 12:29 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84793621
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر نے اپنے قازق ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیا

تہران، ارنا - ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےاتوار کی صبح  کو سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر کا باضابطہ استقبال کیا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کا دونوں ممالک کے قومی ترانے کے گانے کے ساتھ سرکاری استقبال کیا۔

 قازقستان کے صدر روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 25ویں بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد  آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں آیت اللہ رئیسی کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے۔

اس دورے کے دوران اعلیٰ سطح پر دو طرفہ ملاقاتیں کے ساتھ ساتھ کچھ دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .