ایران میں 2 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے/ مزید 74 بیماروں کی شناخت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کی دوران ملک میں 2 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اب تک اس وبا سے انتقال ہونے والوں کی مجموعی تعداد 141 ہزار 363 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 17 سے 18 جون تک اور کورونا کے حتمی تشخیصی معیار کے مطابق، ملک میں کورونا کا شکار 74 افراد کی شناخت کی گئی ہے جن میں سے 32 افراد ہسپالوں میں زیر علاج ہیں۔

اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 234 ہزار 597 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 7 ملین 60 ہزار 283 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کووڈ-19 سے متاثرہ 305 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

نیز اب تک ملک میں مجموعی طور پر 52 ملین 500 ہزار 860 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں 64 ملین 602 ہزار 641 افرا نے ویکسین کی پہلی خوراک، 57 ملین 941 ہزار 796 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک، 27 ملین، 663 ہزار 263 افراد نے ویکسین کی تیسری خوراک لگائی ہیں اور مجموعی طور پر ملک میں 150 ملین 207 ہزار 700 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 12 ہزار 809 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .