سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی جبری ملک بدری لندن کیلیے ایک تاریخی شرمندگی ہے: خطیب زادہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ سے روانڈا میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی جبری ملک بدری کو اس ملک کے لیے تاریخی شرمندگی قرار دیا۔

سعید خطیب زادہ نے منگل کے روز روانڈا کو برطانیہ سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی جبری ملک بدری اور ان میں سے کچھ ایرانی شہری ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ لندن اور ان تمام لوگوں کے لیے ایک تاریخی شرمندگی ہے جنہوں نے اپنی نوآبادیاتی تاریخ کو چھپانے اور پاک کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں وقف کر رکھی ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ جبری ملک بدری اور پناہ گزینوں کی تیسرے ممالک میں منتقلی، ان دنوں میں انسانی حقوق کے دعویدار ممالک اور ذمہ دار بین الاقوامی اداروں کی خاموشی باعث شرم اور مہاجرین کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جبکہ ایران تمام تر مشکلات اور معاشی دباؤ کے باوجود، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے لاکھوں شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار صرف ہزاروں پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کو میزبانی نہیں کر سکتے ہیں، جن میں سے بہت سے پناہ گزینوں نے یہی دعویداروں( حکومتوں) کے منظم دھوکے کے ذریعے بے گھر ہونے کا خطرہ مول لیا ہے۔

 اس سے قبل خطیب زادہ نے (16 اپریل)کھا تھا برطانوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو زبردستی سے روانڈا بھیج کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے روانڈا کو پناہ کے متلاشیوں کی لازمی ملک بدری کے منصوبے کو بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں سے بھاگنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پناہ گزینوں کی برطانیہ سے باہر منتقلی مہاجرین کنونشن کی روح اور متن کے خلاف ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .