صہیونی ریاست کیخلاف مناسب کاروائی کریں گے: ایرانی حکومت کے ترجمان

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے صہیونی ریاست کی حالیہ نقل و حرکت اور ایران کیخلاف دھمکی دینے کے رد عمل میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیریاست کا جوہر  واضح تھا اور ہے اور اس ریاست کا ناجائز قیام دہشتگردی، ظلم اور قتل و غارت پر مبنی ہے اور اس کا تسلسل اسی دہشتگردانہ نوعیت پر مبنی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی بہادری جہرمی" نے مزید کہا کہ لہذا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسی نوعیت سے متعلق موقف واضح ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کا بھی اس طرح کے ناجائز نوعیتوں سے متعلق واضح موقف اپنائیں اور ان کے غیر قانونی اور دہشتگردانہ اقدامات کیخلاف مناسب اقدامات اٹھائیں تا کہ خطے میں اس منحوساور تبادہ کن ریاست کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان اس بات پر زوردیا کہ اسلامی جمہوریہ کی سرخ لکیر اس کے شہریوں کی سلامتی ہے اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس ریاست کے خلاف کسی بھی غیر ملکی اقدام کے جوابی اقدام کے طور پر ہر وہ اقدام کرے گی جو ضروری ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .