ایران اور روس کے صدور کا باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا- کرملین محل کے مطابق، ایران اور روس کے صدور نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعاون، علاقائی اہم مسائل، ویانا مذاکرات اور جوہری معاہدے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقین نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل درآمد کیساتھ ویانا مذاکرات کو کسی نتیجے پر پہچنے کی کوششوں پر زور دیا۔

اس موقع پر روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" نے طبس- یزد مسافر ٹرین کے حالیہ حادثے میں کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کردیا۔

نیز سید "ابراہیم رئیسی" اور پیوٹین نے باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں تعلقات کی مضبوطی اور اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر زور دیا۔

ایران اور روس کے صدور نے علاقائی امن اور استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے آستانہ امن عمل کے فریم ورک کے اندر مزید سرگرمی سے شامی مسئلے کے حل پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .