3 جون، 2022، 10:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84777191
T T
0 Persons

لیبلز

عراقی فورسز کے ہاتھوں داعش کو مہلک دھچکا

تہران، ارنا - عراق کی عوامی رضاکار فورس 'الحشد الشعبی' نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کے قریب عراقی صوبے دیالہ میں داعش کے چھ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس 'الحشد الشعبی' نے جمعہ کے روز اعلان کردیا کہ عوامی رضاکار فورس نے مشرقی عراق میں 6 خطرناک ترین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

'الحشد الشعبی' کے ایک کمانڈر صادق الحسینی نے 'المعلومہ' نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انٹیلی جنس گروپوں نے اس تنظیم کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر متعدد کارروائیوں میں 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جو صوبہ دیالہ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کرنا چاہتے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .