12 جون، 2018، 10:46 AM
News ID: 3634200
T T
0 Persons

ایران میں 27 رکنی دہشتگرد گروپ گرفتار

12 جون، 2018، 10:46 AM
News ID: 3634200
ایران میں 27 رکنی دہشتگرد گروپ گرفتار

تہران، 12 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران دہشتگرد تنظیم سے منسلک 27 کارندوں کو پکڑ لیا ہے.

وزارت انٹیلی جنس کے مطابق، رمضان المبارک کے ایام بالخصوص عالمی یوم القدس اور شب قدر کے موقع پر حساس اداروں کی جانب سے آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں 27 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا.

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردوں کے ٹھیکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بم، کمیونیکیشن آلات، گولہ بارورد اور ریموٹ کنٹرول بم برآمد کئے گئے.

ایرانی حساس اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا جس کا مقصد یوم القدس اور شب قدر میں ہولناک کاروائیاں کرنا تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@