3 جون، 2022، 8:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84777107
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی لڑکوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم وسطی ایشیائی مقابلوں کی چیمپئن بن گئی

تہران، ارنا – ایرانی لڑکوں کی انڈر 19 ٹیبل ٹینس ٹیم نے وسطی ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ایرانی لڑکوں کی انڈر 19 ٹیبل ٹینس ٹیم نے وسطی ایشیائی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں قازقستان کے حریف کو 3-2 کے ساتھ ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ایشیائی چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

وسطی ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 1 جون سے قازقستان کے شہر الماتی میں شروع ہوا۔

ایرانی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ستمبر میں لاؤس میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے قازقستان کے ساتھ مل کر الماتی میں ایک تربیتی کیمپ میں 10 دن تک کیمپ لگائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .