ایک باخبر ذریعے نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے IRGC کی قدس فورس کے ایک کمانڈر کے قتل کے بارے میں بعض ایران مخالف میڈیا کیجانب سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کر کے اسے ایک نفسیاتی جنگ اور جھوٹی خبر قرار دیا۔
بعض ایران مخالف ذرائع ابلاغ نے چند گھنٹے قبل کرج میں ایرانی قدس فورس کے ایک کمانڈر کرنل علی اسماعیل زادہ کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔
گزشتہ دنوں پاسداران انقلاب کا ایک جنرل اپنے گھر میں ہونے والے حادثے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ