30 مئی، 2022، 4:09 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84772383
T T
0 Persons

لیبلز

شہید صیاد خدایی کا بدلہ دشمنوں سے لیں گے: جنرل سلامی

تہران، ارنا – ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ہم ظالم ترین لوگوں یعنی صیہونیوں کے ہاتھوں شہید صیاد خدائی کے قتل کا بدلہ انشاء اللہ دشمنوں سے لیں گے۔

یہ بات میجر جنرل حسین سلامی نے آج بروز پیر نے ایک شہید حسن صیاد خدائی کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے ہم ظالم ترین لوگوں یعنی صیہونیوں کے ہاتھوں ایرانی مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدایی کے قتل کا بدلہ انشاء اللہ دشمنوں سے لیں گے۔

انہوں نے اس شہید کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء بہت ہی اعلیٰ مرتبے کے حامل شہداء ہیں کیونکہ انہیں بدترین لوگوں نے شہید کیا ہے اور انشاء اللہ ہم دشمنوں سے اس کا بدلہ لیں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایسے قتل دین اسلام کے استحکام کے باعث ہیں کیونکہ اسلام کی بنیاد شروع سے ہی شہادت پر ہے اور اگر امام حسین علیہ السلام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی شہادت نہ ہوتی تو اسلام بھی نہ ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ شہید صیاد خدائی نے گزشتہ ہفتہ تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .