21 جنوری، 2015، 12:35 PM
News ID: 2801033
T T
0 Persons
شہداء کو خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے: سپاہ پاسدار انقلاب کے چیف کمانڈر

تہران - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست کے خاتمہ تک شہداء کے مقاصد کو جاری رکھیں گے.

ميجر جنرل 'محمد علي جعفري' نے يہ بات بدھ كے روز تہران ميں شہيد بريگيڈيئر جنرل 'محمد علي اللہ دادي' كے تشيع جنازے كے موقع پر امام بارگاہ عاشقان ثاراللہ ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.



شام اور لبنان كي سرحدي علاقے ميں حاليہ اسرائيلي فضائي حملے كے نتيجے ميں سپاہ پاسداران كے سنئير كمانڈر شہيد اللہ دادي اور حزب اللہ كے مجاہدين سميت 6 افراد شہيد ہوئے تھے.



جنرل جعفري نے اس موقع پر كہا كہ ہم اپنے دوست اور دشمنوں كو يہ پيغام دينا چاہتے ہيں كہ شہيد اللہ دادي جيسي عظيم شخصيتوں كي قرباني كو كبھي نہيں بھوليں گے اور ہم ان كے ميشن كو جاري ركھيں گے.



آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ دفاع مقدس، انقلاب اسلامي اور راہ حق كے شہدا كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ اللہ رب العزت كا شكر كرتے ہيں كہ اس نے ہميں شہداء اور امام (رہ) كے مقاصد كو جاري ركھنے كي توفيق ديا ہے.



سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي چيف كمانڈر نے اس بات پر زور ديا كہ مسجد الاقصي كي آزادي اور غاصب صيہوني حكمرانوں كي نيست و نابود ہونے تك شہداء كي راہ زندہ رہے گي.



274
0 Persons