پاکستانی سفیر کی جنگل کی آگ بجھانے کیلئے ایران کی کوششوں کی تعریف

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے صوبے بلوچستان میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے ایک طیارہ بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بات رحیم حیات قریشی نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کی جانب سے امداد کے مطالبے کا جلد از جلد جواب دیا ہے۔
حیات قریشی نے کہا کہ ایک ایرانی ایلوشین 76 ہوائی ٹینکر آگ بجھانے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے تاکہ بلوچستان میں کوہ سلیمان اور شیرانی جنگل کی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مدد کی درخواست پر فوری جواب دینے پر ایران کی حکومت کا مشکور ہوں۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک ایلوشین 76 طیارہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے لیے روانہ کیا ہے جس کا مقصد پڑوسی ریاست کو جنگلات اور چراگاہوں میں لگی آگ کو بجھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس حقیقت کے پیش نظر کہ پاکستان خاص طور پر جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں آگ سے لڑنے کے لیے آلات کی کمی کا شکار ہے، پاکستانی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران سے جنگلی آگ کے خلاف جنگ میں پڑوسی ملک کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لہذا، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے صوبے بلوچستان میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ ایلوشین 76 طیارے کو دوست ملک روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ طیارہ صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نور خان ایئربیس پر اترا، اور پانی کے ٹینکوں کو لوڈ کرنے کے بعد صوبے بلوچستان کے لیے پرواز کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .